16 دسمبر 2015 - 12:52
پاکستان؛ خیبر ایجنسی میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

پاکستان کے جنگی طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے جنگی طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔

سما چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشتگردوں پر ہونے والے ان حملوں میں کم سے کم آٹھ انتہا پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے اکتوبر 2014 سے خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے اورپاکستانی میڈیا کے مطابق ابھی تک اس آپریشن میں پانچ سو دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چار سو نے اپنے آپ کو سیکوریٹی فورسزکے حوالے کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲